منگچر شہر پر سرمچاروں کا کنٹرول برقرار، جھڑپیں جاری

469

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں حالات کشیدہ ہیں، جہاں بلوچ سرمچاروں نے متعدد علاقوں پر اپنا کنٹرول برقرار رکھا ہوا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر پاکستانی فورسز اور سرمچاروں کے درمیان شدید نوعیت کی جھڑپیں جاری ہیں۔

شہر کی مرکزی شاہراہ تاحال مسلح افراد کے قبضے میں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

اب تک حکام کی جانب سے ہلاکت یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی، تاہم غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا رہا ہے۔