مشکے,کولواہ ،پروم اور گومازی میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

172

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ مشکے کے علاقہ کھندڑی میں آج صبح ساڑھے آٹھ بجے تعمیراتی کمپنی کے ایک ٹرک کو بی ایل ایف کے سرمچاروں نے اس وقت آئی ای ڈی بم حملے میں نشانہ بنایا جب وہ سکیورٹی کانوائے میں قابض فورسز کے کیمپ سے نکل کر جارہی تھی۔ حملے کے نتیجے میں ٹرک کو شدید نقصان پہنچا اور انہیں جانی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہاکہ مذکورہ روڈ تعمیراتی کمپنی کے اہلکار قابض فوجی کیمپ میں مقیم ہیں اور انہیں سیکیورٹی بھی فوج کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے۔ آج کے حملے کے وقت بھی فوجی قافلہ سیکیورٹی پر مامور تھا، تاہم سرمچاروں نے تعمیراتی کمپنی کے مالکان کو سبق سکھانے کے لیے حملے میں ان کے ٹرک کو نشانہ بنایا۔

مزید کہاکہ ایک اور کارروائی میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے آج صبح نو بجے تمپ کے علاقہ گومازی میں قابض فورسز کی چوکی کے اہلکاروں کے لیے راشن لے جانے والی ایک گاڑی کو تحویل میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔

انہوں کہاکہ آج ہی کے دن کولواہ بدرنگ میں سرمچاروں نے شام 4:30 کے قریب پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہاکہ چھ مئی 2025 کو شام 4 بجے کے قریب پروم کے علاقہ جائین میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے پاکستانی فوجی کیمپ کی تعمیر کے لیے سامان لے جانے والے ٹرک گاڑی کو روک کر تفتیش کے بعد فوجی سامان سمیت گاڑی کو نقصان پہنچایا۔

بیان میں کہا کہ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ہم میڈیا کے ذریعے ٹرانسپورٹرز اور تعمیراتی کمپنیوں کو تنبیہ کر چکے ہیں اور آج بھی تنبیہ کر رہے ہیں کہ قابض پاکستانی فوج کے لیے سہولتیں فراہم کرنے والی تمام منصوبوں میں کام نہ کریں ورنہ ان کی گاڑیوں اور مشینری کو نقصان پہنچایا جائے گا۔

بیان کے آخر میں کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ مشکے،کولواہ،پروم اور گومازی میں پاکستانی فوجی کیمپوں کے لیے سامان اور راشن لے جانے والی گاڑیوں سمیت تعمیراتی کمپنی کی گاڑی کو نقصان پہنچانے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور تمام گاڑی مالکان کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ دشمن فوج کی سہولت کاری چھوڑ دیں، بصورت دیگر اپنے جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے ۔