مستونگ: پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ

274

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں گذشتہ شب مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا، تاہم اس حوالے سے حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ کھڈکوچہ اور اس کے گرد و نواح میں آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں، تاہم اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔