مستونگ: نوجوان کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج، کوئٹہ ، کراچی شاہراہ بند

36

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کلی دتو میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص کی جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی جانے والی مرکزی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح تقریباً 5 بجے فرنٹیئر کور اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے عابد حسین ولد محمد زمان کو ان کے گھر سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

اس واقعے کے ردعمل میں اہل خانہ اور مقامی افراد نے مستونگ کے علاقے شہید غلام علی چوک، نزد رحمان ہوٹل، پر دھرنا دیتے ہوئے شاہراہ کو بلاک کر دیا۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ عابد حسین سمیت تمام لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔

مظاہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ “ریاستی جبر” کے خلاف آواز بلند کریں۔ یہ صرف عابد حسین کا مسئلہ نہیں، بلکہ ہر اس فرد کا درد ہے جو جبری گمشدگی کا شکار ہے۔