مستونگ: معدنیات لیجانے والی گاڑیوں پر حملہ

111

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں جمعرات کے روز نامعلوم مسلح افراد نے کرومائیٹ لے جانے والے دو ٹرکوں پر فائرنگ کر دی۔ واقعہ مستونگ کے علاقے چوتو کے مقام پر پیش آیا۔

حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم ٹرکوں کو نقصان پہنچا ہے۔

تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم ماضی میں بلوچ مسلح تنظیمیں معدنیات لے جانے والی گاڑیوں کو نشانہ بناتی رہی ہیں۔

ان تنظیموں کا مؤقف رہا ہے کہ بلوچستان کی معدنی دولت کو بلوچوں کے مفاد کے بغیر استعمال کیا جا رہا ہے، اور ان کے مطابق یہ بلوچوں کی استحصال کے مترادف ہے۔