مستونگ :سپریڈنٹ پولیس کے دفتر پر بم حملہ

50

مسلح افراد نے پولیس افسر کے دفتر کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

مستونگ سے اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مستونگ سپریڈنٹ پولیس کے دفتر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جو دفتر کے اندر گرکر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کی آواز کی شہر میں دور دور تک سنائی دی ہے۔

فورسز و پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعہ کی جگہ کو سیل کردیا ہے جبکہ دفتر کے قریب رستوں کو بھی کو سیل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مستونگ و گردونواح میں بلوچ آزادی پسند منظم ہیں جنہوں نے گذشتہ روز ایف سی ناکے کو بھی بم حملے میں نشانہ بنایا تھا جس میں چار ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

گذشتہ روز ہونے والے حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔