وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین گذشتہ کئی دنوں سے طبیعت ناسازی کے باعث کراچی میں زیر علاج تھے۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ الحمدللہ، ماما قدیر بلوچ کی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور وہ روبہ صحت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مظلوموں کی آواز، اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ کی طبیعت دن بہ دن سنبھل رہی ہے، اس وقت وہ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنے آبائی علاقے سوراب میں آرام فرما رہے ہیں۔
نصراللہ بلوچ نے مزید کہا کہ ماما قدیر کی صحتیابی محض ایک فرد کی صحت کی خبر نہیں بلکہ یہ ایک پوری جدوجہد کی طاقت کی بحالی ہے۔
انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ دعا کا دامن نہ چھوڑیں اللہ تعالیٰ ماما قدیر بلوچ کو مکمل صحت، درازیِ عمر اور استقامت عطا فرمائے۔