بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیس مئی کی رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے قلات شہر میں شاپنگ روڈ پر قائم پولیس چوکی کو گھیرے میں لے کر وہاں موجود تمام پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور چیک پوسٹ پر موجود سرکاری اسلحہ کو اپنے قبضے میں لے کر ضبط کرلیا۔
بی ایل ایف ترجمان نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں کوئی نقصان پہنچائے بغیر چھوڑ دیا کیونکہ ان میں سے کسی کے خلاف بلوچ تحریک آزادی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
گہرام بلوچ نے مزید کہا ہے کہ ہماری تنظیم قلات شہر میں پولیس چوکی پر قبضہ اور سرکاری اسلحہ ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔