قلات: پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر حملہ، گھنٹوں تک جھڑپیں، ہیلی کاپٹروں کی بمباری و شیلنگ

416

بلوچستان کے ضلع قلات میں گذشتہ شب مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پاکستانی فوج کے ایک کیمپ کو بڑی نوعیت کے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

یہ حملہ قلات کے علاقے شیخڑی، مورگند میں کیا گیا جہاں فورسز کے مرکزی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ شب گیارہ بجے سے صبح چار بجے تک علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ اس دوران ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کی پروازیں جاری رہی۔

حملے میں پاکستانی فورسز کو بڑے پیمانے پر نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔