قلات: پاکستانی فورسز کا آبادی کے اندر کیمپ قائم ، عوام کو پریشانی کا سامنا

72

قلات سے مقامی لوگوں نے شکایت کی ہے کہ پاکستانی فوج نے شمالی علاقہ، خصوصاً شیخڑی مورگند میں، گزشتہ چند ہفتوں سے آبادی کے درمیان اپنا کیمپ قائم کر رکھا ہے۔ جس کے باعث وہاں کے مقامی بلوچ باشندوں کو مسلسل ہراساں کر کے نقل مکانی پر مجبور کیا جارہا ہے ۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ ان کے مکانات کو سامان سمیت بلڈوز کر دیا گیا ہے، شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلز پر قبضہ کر لیا گیا ہے، جب کہ بعض کو نقصان بھی پہنچایا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان کے باغات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا گیا ہے اور فوج کی پیش قدمی بدستور جاری ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہم تمام انسان دوست اور باشعور افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی فوج کی اس جارحیت کے خلاف آواز بلند کریں، تاکہ اس ظلم کو روکا جا سکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے کئی علاقوں سے مقامی آبادیوں کے اندر پاکستانی فورسز نے کیمپ اور چیک پوسٹ قائم کرکے آبادیوں کی علاقہ بدر کیا گیا ہے ۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ اگر پاکستانی فورسز کو روکا نہیں گیا تو پورا آبادی نقل مکانی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہوگا ۔