قلات: پاکستانی فورسز پر بم حملہ

143

بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستانی فورسز کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

آج قلات کے علاقے گراپ میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت دھماکے میں نشانہ بنایا جب وہ راستے کی کلئرینس میں مصروف تھے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے دو روز قبل اسی علاقے میں پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔