قلات کے علاقے مغلزئی کے قریب مرکزی شاہراہ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کوئٹہ-کراچی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں 24 سالہ محمد رمضان ولد محمد عارف سکنہ کوئنگ قلات موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
مقتول کی لاش کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
تاہم فائرنگ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔