بلوچستان کے ضلع قلات میں کراچی کوئٹہ شاہراہ پر ہفتے کی شب بڑی تعداد میں مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ قلات سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر مہلبی کے مقام پر پیش آیا جہاں مسلح افراد نے شاہراہ پر آنے جانے والی گاڑیوں کو روکنا شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد جدید ہتھیاروں سے لیس تھے اور انہوں نے گاڑیوں کی تلاشی لی۔ تاہم، ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
بلوچستان میں اس نوعیت کے واقعات پہلے بھی رونما ہوتے رہے ہیں جنکی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق بلوچستان میں شاہراہ پر آزادی پسندوں کی جانب سے کی گئی ناکہ بندی اور مسلح چیکنگ بلوچستان کی زمینی حقیقتوں کی ایک واضح عکاسی ہے۔ بلوچستان کے کئی حصوں میں ریاستی رٹ مکمل طور پر چیلنج ہو چکی ہے اور آزادی پسندوں کی طاقت روز بروز مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ آزادی پسندوں کی جانب سے اس طرح کی کارروائیاں محض کارروائی نہیں بلکہ ایک سیاسی اور عسکری کامیابی ہے جبکہ بلوچستان میں حکومتی گرفت کمزور ہو چکی ہے۔