شہید سرمچار زاہد سمالانی بلوچ عرف میرل جان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

47

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سولہ مئی 2025 کو بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچار تنظیمی پروگرام کے سلسلے میں خاران کے علاقہ جورکین میں ایک اہم مشن پر تھے سفر کے دوران ان کا سامنا ریاستی سرپرستی میں سرگرم مسلح جھتہ ڈیتھ اسکواڈ کے ارکان سے ہوا۔

ترجمان کے مطابق سرمچاروں اور دشمن کے پالتو ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کے درمیان ایک طویل لڑائی ہوئی جھڑپ کے دوران تنظیم کا ایک اہم ساتھی زاہد سمالانی بلوچ ولد حاجی غلام نبی سمالانی ساکن نال کوڑاسک نے انتہائی دلیری کے ساتھ دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے زخمی ہوئے اور زخمی حالت میں لڑائی جاری رکھتے ہوئے ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں کو کئی گھنٹوں تک روکے رکھا اور اپنے ساتھیوں کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب رہا لیکن وہ خود آخری گولی کے فلسفے کو اپناتے ہوئے امر ہوئے۔

میجر گہرام بلوچ کے مطابق شہید زاہد سمالانی بلوچ مارچ 2022 میں بلوچستان کی آزادی کے جدوجہد میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے پلیٹ فارم کا انتخاب کیا اس مختصر عرصے میں وہ مشکے، جھاؤ، آواران، گچک اور خاران سمیت مختلف علاقوں میں دشمن کے خلاف جنگی مہمات میں حصہ لیتے رہے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ساتھی سرمچار شہید زاہد سمالانی کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ خراج عقیدت اور سلام پیش کرتی ہے اور شہید زاہد سمالانی بلوچ سمیت بلوچ وطن کی آزادی کے لیے جان قربان کرنے والے فرزندان کے فکر وفلسفہ اور مشن کو پایہ تکیمل تک پہنچانے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔