ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے تعلق رکھنے والے شاہنواز بلوچ ولد اللّٰہ بخش کے لواحقین نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ انکی جبری گمشدگی کو ہفتہ پورا ہوگیا ہے، جنکی تاحال کوئی خیر خبر اہلخانہ کو نہیں پہنچی ہے۔
انہوں نے ریاست کے اعلیٰ حکام، انسانی حقوق کی تنظیموں، وکلاء برادری و عدلیہ اور قومی جماعتوں سے شاہ نواز کی رہائی کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
شاہنواز بلوچ کو 30 اپریل کی علی الصبح قریب 4 بجے نیول کالونی کراچی سے انکی مقیم گاہ سے سرکاری اداروں کے اہلکاروں نے اٹھایا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔ وہ لسبیلہ یونیورسٹی اتھل کے گریجویٹ ہیں۔