رواں سال 19 اپریل کو زیارت سنجاوی میں پاکستانی فورسز نے سات افراد کو ایک جعلی مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم دستیاب شواہد کے مطابق یہ تمام افراد مختلف اوقات میں فورسز کے ہاتھوں گرفتار کیے گئے تھے اور تب سے لاپتہ تھے۔
حال ہی میں جن دو افراد کی شناخت ہوئی ہے، ان میں مزار خان مری اور خیر محمد مری شامل ہیں، جنہیں چار ماہ قبل ضلع دُکی سے فورسز نے گرفتار کر کے لاپتہ کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستانی فورسز پر جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ ماہ بھی دُکی میں ایک جعلی مقابلے میں پانچ افراد کو ہلاک قتل کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ان لاشوں کی برآمدگی کے بعد مقامی لوگوں نے سی ٹی ڈی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ علاقے میں کوئی مقابلہ نہیں ہوا، بلکہ فورسز نے لاشیں پھینک کر انہیں مقابلے کا رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔