زامران: پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ

270

ضلع کیچ کے تحصیل زامران سے آمد اطلاع کے مطابق مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک کیمپ پر حملہ کیا ہے ۔

ساہ دیم میں واقع کیمپ کو مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے ، جس سے فورسز کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا رہا ۔

حکام نے اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے ۔ واضح رہے کہ مذکورہ علاقے اور گرد نواح میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں اور پاکستانی فورسز پر مسلسل حملے کرتے آرہے ہیں۔