زامران: پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر مسلح حملہ

227

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔

حملہ زامران کے علاقے کٹگان میں کیا گیا، جہاں مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا۔

حملے کے وقت علاقے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ متعدد دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تاحال حکام نے کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے۔

خیال رہے گذشتہ روز زامران میں دو مختلف مقامات پر پاکستانی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور رسد پہنچانے والی گاڑی کو بم دھماکوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔