خضدار: گیار سال سے جبری لاپتہ شخص کی لاش برآمد

204

ضلع خضدار کے علاقے فیروز آباد سے ملنے والے لاش کی چار دن بعد محمد رمضان ولد حاجی احمد دوستینزئی کے نام سے شناخت ہوگئی ہے۔

بتایا جارہا کہ مذکورہ شخص 14اگست 2014 کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہوا تھا اور طویل گمشدگی کے بعد انکی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ۔

بلوچستان میں ماورائے عدالت قتل کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ ماضی میں بھی ہزاروں افراد دورانِ حراست لاپتہ ہونے کے بعد قتل کیے جا چکے ہیں۔ ان واقعات کے خلاف بلوچ قوم پرست جماعتیں اور انسانی حقوق کے کارکنان گزشتہ دو دہائیوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔