خضدار: پاکستانی فورسز کی آپریشن تیسرے روز جاری، انٹرنیٹ بدستور معطل

98

بلوچستان کے ضلع خضدار میں گزشتہ تین روز سے پاکستانی فورسز کی جانب سے فوجی آپریشن جاری ہے، جس کے نتیجے میں علاقائی ذرائع کے مطابق 15 سے 20 افراد جبری طور پر لاپتہ ہو چکے ہیں۔ علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی مسلسل معطل ہے۔

آپریشن کی زد میں آنے والے علاقوں میں گزگی، لزو، کوشک اور لطیف آباد شامل ہیں۔ جبری طور پر لاپتہ افراد کی تفصیلات تک رسائی تاحال ممکن نہیں ہوسکی ہے۔

گذشتہ روز بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنوں کو اس وقت پاکستانی فورسز نے تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ مرکزی کال پر جبری گمشدگیوں، لاشوں کی برآمدگی اور بی وائی سی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کررہے تھیں۔

اس موقع پر خضدار شہر کے مختلف مقامات پر فورسز بھاری نفری تعینات رہی جبکہ انٹرنیٹ سروس بدستور معطل رہی۔ فورسز اہلکاروں نے بی وائی سی کارکنان کو ریلی نکالنے سے روکنے کی کوشش کی۔