پاکستانی فورسز نے این ڈی پی سینٹرل کمیٹی کے رکن کو گرفتاری بعد لاپتہ کردیا ہے۔
نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مطابق پارٹی کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن غنی بلوچ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ رات خضدار کے قریب کوئٹہ سے کراچی جاتے ہوئے جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
این ڈی پی نے پارٹی رہنماء کی جبری گمشدگی کے حوالے سے جلد میڈیا میں تفصیلات جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نوشکی سے تعلق رکھنے والے غنی بلوچ، بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین رہ چکے ہیں جبکہ وہ براہوئی زبان کے ایم فل کے طالب علم ہے۔