خضدار، خاران اور کیچ میں ہونے والوں مختلف حملوں کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

226

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان بیان میں کہا ہے کہ اکتیس مئی بروز ہفتہ دن گیارہ بجے کے قریب سرمچاروں نے خضدار نال میں پڑیچ ہوٹل کے قریب ریاستی سرپرستی میں چلنے والی نام نہاد امن فورس کے دو اہلکاروں کو گھات لگا کر نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار ہلاک ہوئے اور سرمچاروں نے ان کا اسلحہ ضبط کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ نال شہر میں ریاست نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اسلم بزنجو کے فرزند شاہ میر بزنجو کی سرپرستی میں ڈیتھ اسکواڈ کے ایک گروہ کو بلوچ قومی تحریک کے خلاف متحرک کیا ہے جنہیں نام نہاد امن فورس کا نام دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ امن فورس اور بلوچستان کے تمام ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہوں اور اہلکاروں کو متنبہ کرتی ہے کہ وہ ریاست کے لئے استعمال ہونے سے گریزاں رہیں ورنہ انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دوسری کاروائی سرمچاروں نے آج دو پہر ایک بجے خاران شہر میں سر انجام دی۔سرمچاروں نے خاران شہر میں شاہوانی چوک کے قریب ناکہ لگائے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا ان کا سرکاری اسلحہ ضبط کیا اور بلوچ ہونے کے ناطے تنبیہ کرکے باعزت چھوڑدیا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ان تمام لوگوں کو تنبیہ کرتی ہے کہ قابض ریاست کے ہاتھوں استعمال ہونے سے گریزاں رہیں ورنہ انجام دشمن فورسز کی طرح ہوگا۔

ایک اور بیان میں بی ایل ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ تیس مئی کو بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے سرمچاروں نے شام  6 بجے کیچ کے علاقہ تمپ کے مقام ملانٹ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک عسکری کیمپ کو تین مختلف اطراف سے راکٹ لانچرز، گرنیڈ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں سے مؤثر طور پر نشانہ بنایا۔ حملہ طویل دورانیے تک جاری رہا، جس کے دوران سرمچاروں نے کیمپ کے حفاظتی مورچوں پر تعینات دشمن فورسز کے تین اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران کیمپ کے نگرانی (سرویلنس) نظام کو بھی مؤثر طریقے سے تباہ کیا گیا۔ حملے کے بعد سرمچاروں نے علاقے میں گشت کیا، مقامی آبادی سے ملاقات کی اور خطاب بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسی روز، شام 7 بجے کے قریب ایک علیحدہ کارروائی میں، مند کے علاقہ سورو بازار میں قائم ملٹری انٹیلی جنس کے دفتر کی چھت پر موجود دو اہلکاروں کو بی ایل ایف کی اسنائپر ٹیکٹیکل ٹیم (ایس ٹی ٹی) نے ہدف بنا کر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آزاد بلوچستان کے حصول تک عسکری کیمپ، عسکری تنصیبات، عسکری منصوبے، انٹیلیجنس اہلکار اور ان کے آلہ کار ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہونگے۔