خاران: ڈی آئی جی کمپلیکس پر حملہ، پولیس اہلکار زخمی، اسلحہ ضبط

162

بلوچستان کے ضلع خاران میں واقع باب خاران کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ڈی آئی جی پولیس آفس کمپلیکس پر حملہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق کمپلیکس پر جاری تعمیراتی کام کے دوران حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

زخمی پولیس اہلکار کی شناخت عبدالقیوم ولد محمد حنیف سکنہ نوشکی کے طور پر ہوئی ہے، جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حملے کے بعد مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ بھی ضبط کر لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔