بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر معاشی مسائل سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق، نوجوان نے حب چوکی میں واقع باری ٹیکسٹائل فیکٹری میں اپنے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، نوجوان فیکٹری میں مزدوری کرتا تھا اور طویل عرصے سے شدید مالی مشکلات کا شکار تھا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
دوسری جانب، مقامی سماجی حلقوں نے اس افسوسناک واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں اور صنعتی اداروں میں مزدوروں کے حالات کار بہتر بنائے جائیں تاکہ ایسے دلخراش واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔