حب: دو لاشیں برآمد

16

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، حب ساکران کے علاقے میں جھاڑیوں سے ایک نامعلوم شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے۔

اس کے علاوہ، حب گڈانی اسٹاپ کے قریب ایک نالے سے بھی ایک لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت امجد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے۔ تاہم، تاحال موت کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔