بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انتیس مئی کے دن دو بجے کے قریب بی ایل ایف کے سرمچاروں نے جیونی کے ساحلی علاقہ سونڈی میں قائم کوسٹ گارڈز کے چیک پوسٹ پر اُس وقت حملہ کر دیا جب اہلکار مقامی ماہی گیروں سے جبری ٹیکس وصولی میں مصروف تھے۔ اس حملے میں کوسٹ گارڈ کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔ سرمچاروں نے دونوں ہلاک شدہ اہلکاروں کی بندوقیں اور دیگر ملٹری ساز و سامان کو ضبط کر کے اپنے قبضہ میں لے لیا۔ ہلاک اہلکاروں کی شناخت انصر اور افتخار شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ یہ کاروائی بی ایل ایف کے ٹیکٹیکل کمبیٹ یونٹ کے برق رفتار سرمچاروں نے سرانجام دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک اور حملے میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 29 مئی 2025 کو واشک کے علاقہ سُکن، دشتُک میں قابض پاکستان کے نیم فوجی دستے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ایک قافلے کو اس وقت امپرووائزڈ ایکسپلوزو ڈیوائس (آئی ای ڈی) بم حملے میں نشانہ بنایا جب یہ وحشی فورس مذکورہ علاقہ اور اس کے گرد و نواح کی بستیوں میں آپریشن کرنے کے بعد قافلے کی صورت میں واپس اپنے کیمپ جارہے تھے۔ بم دھماکے میں ایف سی کانوائے میں شامل ایک فوجی گاڑی مکمل تباہ ہوئی اور اس میں سوار تمام اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور دشمن کو خبردار کرتی ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچار بلوچستان کے قدم قدم پر موت بن کر ان کا استقبال کرنے کیلئے ہمہ وقت موجود ہیں۔