جنگیان بلوچ کی رہائش گاہ پر کیے گئے پُرتشدد حملے کی مذمت کرتے ہیں ۔ پانک

51

بلوچ نیشنل موومنٹ کے محکمہ انسانی حقوق کے ادارے پانک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ
بلوچستان کے علاقے بالیچہ میں پاکستانی فوج کی پشت پناہی میں قائم ڈیتھ اسکواڈز کی جانب سے جنگیان بلوچ کی رہائش گاہ پر کیے گئے پُرتشدد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ایک عام شہری کے گھر پر راکٹ لانچرز کے استعمال کا اقدام بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانیت کے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اس وحشیانہ حملے کے نتیجے میں تین افراد، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں، شدید زخمی ہوئیں۔ یہ واقعہ بلوچ آبادی کے خلاف اجتماعی سزا اور ریاستی پشت پناہی میں جاری تشدد کے تسلسل کی ایک اور افسوسناک مثال ہے۔

پانک نے کہا ہےکہ ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس سنگین واقعے کا فوری نوٹس لے اور ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ ایسے جرائم کے لیے استثنیٰ کا خاتمہ ناگزیر ہے۔