تمپ: فوجی آپریشن میں مصروف فورسز پر حملہ

260

بلوچستان کے ضلع کیچ میں فوجی آپریشن میں مصروف پاکستانی فورسز کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق تمپ میں پاکستانی فورسز کے اہلکار گذشتہ روز سے آپریشن میں مصروف ہیں۔ علاقے میں متعدد گاڑیوں پر مشتمل قافلوں سمیت پیدل اہلکاروں کی نقل و حرکت دیکھنے میں آئی ہے۔

آپریشن میں مصروف اہلکاروں کو گھات لگائے مسلح افراد نے کوھاڑ کے علاقے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں اہلکاروں کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حملے کے بعد علاقے میں ایمبولنسز کی آمد و رفت دیکھنے میں آئی تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے جبکہ علاقے میں فورسز کی جانب سے مسلسل مارٹر گولے فائر کیئے جارہے ہیں

بلوچستان میں پاکستانی فورسز پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گذشتہ شب دارالحکومت کوئٹہ میں فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹر سمیت چار مقامات پر بیک وقت فورسز چوکیوں کو مسلح حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔