طلباء نے کالج کے اندر ایک ریلی کا انعقاد کیا اور ساتھی طالب علم کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
تربت لاء کالج تربت کے طالبعلم انضمام بلوچ کی جبری گمشدگی و عدم بازیابی کے خلاف لاء کالج کے طلباء و طالبات کی جانب سے کیمپس میں پرامن واک کا انعقاد کیا گیا۔
اس ریلی میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کرکے انضمام بلوچ کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔
ریلی میں شریک تربت لاء کالج کے طلباء کے مطابق رواں مہینے کے شروعات میں فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ناصر آباد سے تربت یونیورسٹی میں ایل ایل بی کا طالبعلم ہے انضمام بلوچ کو حراست بعد لاپتہ کردیا ہے۔
طلباء نے ساتھی طالب علم بازیابی اور جبری گمشدگیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔