تربت، مستونگ: پاکستانی فورسز اور معدنیات لیجانے والی گاڑیوں پر حملے

208

بلوچستان کے علاقے تربت اور مستونگ میں پاکستانی فورسز اور معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو مسلح حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

تربت کے علاقے دیہات میں سی پیک روٹ پر قائم پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ حملے کے وقت متعدد دھماکوں کیساتھ شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

دریں اثناء مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں مسلح افراد نے معدنیات لیجانے والی چھ گاڑیوں کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

حملے میں نشانہ بننے والی گاڑیاں کرومائیٹ و دیگر معدنیات لیجارہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

خیال رہے گذشتہ روز بھی مستونگ کے علاقے چوتو میں معدنیات لیجانے والی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

گذشتہ روز سے پاکستانی فورسز کو کوئٹہ، تمپ، تربت، مستونگ میں سات حملوں میں نشانہ بنایا گیا جس میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔