بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے بولان اور کیچ میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے چودہ اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ (ایس ٹی او ایس) نے آج بولان کے علاقے مچھ میں شورکنڈ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کے اسپیشل آپریشنز کمانڈر طارق عمران اور صوبیدار عمر فاروق سمیت تمام 12 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ دھماکے میں دشمن فوج کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ایک اور کارروائی میں گزشتہ روز کیچ کے علاقے، کلگ تگران میں دو بجکر چالیس منٹ کے قریب قابض پاکستانی فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں کو اس وقت ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جب وہ کلیئرنس میں مصروف تھے۔ دھماکے میں دشمن فوج کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔
مزید کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کو بیرونی پراکسی کہنے والی کرائے کی قاتل، پاکستانی فوج خود چینی سرمایہ اور پاپا جونز پر پروان چڑھنے والی ایک کرائے کا مسلح جھتہ ہے۔ جس فوج کی وردی کا مفہوم کبھی بندرگاہوں کی چوکیداری، کبھی راہداریوں کی نگہبانی، کبھی قرض دینے والوں کی خوشنودی بن جاتی ہے، جو فوج ہر دور میں بدلتے آقاؤں کی مرضی سے اپنی سمت طے کرے، وہ کوئی قومی نہیں، تجارتی فوج ہوتی ہے۔ اس کرائے کے قاتل قابض فوج پر بلوچ سرزمین کے حقیقی وارث سرمچاروں کے حملے مزید شدت کے ساتھ جاری رہینگی۔