ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ تربت روڈ پر میسکین کے مقام پر ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں تین افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔
حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک مقامی گاڑی، جو بلیدہ کوشک کے رہائشیوں کو لے جا رہی تھی، بریک فیل ہونے کے باعث قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔
حادثے میں ایک بچہ اور دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ چار خواتین سمیت تین مرد شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔