پنجگور میں بلوچ یکجہتی کمیٹی “بی وائی سی” کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔
بی وائی سی نے گذشتہ روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیوں کا اعلان کیا تھا جس کے تحت آج پنجگور میں ایک منظم مظاہرہ کیا گیا۔
یہ ریلی ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت تنظیم کی قیادت کی غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف تسپ اسٹار چوک سے نکالی گئی۔
تنظیم کے مطابق اس دوران پنجگور کے عوام نے ریاستی جبر اور بلوچ نسل کشی کے خلاف نے سڑکوں پر نکلتے ہوئے اس احتجاجی مظاہرہ میں کر بھرپور شرکت کی، مظاہرین ے تمام لاپتہ افراد کی بازیابی اور بلوچ نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
بی وائی سی کے مطابق احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا کل ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس کے بعد مستونگ اور خاران میں بھی مظاہرے کیے جائیں گے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ بلوچ قوم کے خلاف ریاستی جارحیت کی شدت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے لیکن بلوچ عوام کسی بھی ظلم کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں، بی وائی سی نے کہا کہ ہماری مزاحمت پرامن ہے اور اس کا مقصد اپنے لوگوں کی حفاظت اور وقار کا حصول ہے۔
بی وائی سی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے متحد رہیں اور خاموشی کو توڑ کر سچ کے ساتھ کھڑے ہوں۔
تنظیم نے واضح کیا ہے کہ بلوچ قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور یہ جدوجہد جبری گمشدگیوں، قتل و تشدد اور غلامی کے خلاف جاری رہے گی۔