بلوچ لبریشن آرمی نے بولان میں پاکستانی فوج پر آئی ای ڈی حملے ویڈیو جاری کردی

2440

بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی “بی ایل اے” نے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں منگل کے روز پاکستانی فوجی قافلے پر ہونے والے بم حملے کی ویڈیو فوٹیج اپنی آفیشل چینل ہکّل پر جاری کردی ہے۔

بی ایل اے کے مطابق یہ حملہ ان کے اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ “ایس ٹی او ایس” کی جانب سے کیا گیا جس میں شُور کنڈ، مچھ کے مقام پر ایک پاکستانی فوجی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ بی ایل اے کے مطابق اس حملے کے دوران گاڑی میں سوار تمام 12 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ویڈیو پانچ منٹ پر مشتمل ہے ویڈیو میں آئی ای ڈی دھماکے کے مناظر پر مشتمل ہے۔

تنظیم کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بی ایل اے کے جنگجو بہت ہی قریب سے پاکستانی فورسز کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اسے فلم بند کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دس اہلکاروں پر مشتمل پاکستانی فوج کی بم ڈسپوزل یونٹ قافلے کی آمد سے قبل راستے کی کلئرینس میں مصروف ہے تاکہ کسی دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگایا جاسکے تاہم وہ اس میں ناکام ہوتے ہیں۔

مزید انتظار کے بعد ایک فوجی قافلہ، جس میں متعدد اہلکار سوار تھے مذکورہ مقام سے گزرتی ہے جسے بی ایل اے کے جنگجو ایک طاقتور دھماکے سے نشانہ بناتے ہیں۔ ویڈیو میں دھماکے کے بعد فوجی گاڑی کو مکمل طور پر تباہ ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بی ایل اے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس حملے کا مقصد پاکستانی فورسز کی جانب سے متوقع فوجی آپریشن کو روکنا تھا۔

پاکستانی فوج کے تعلقہ عامہ آئی ایس پی آر نے گذشتہ روز اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے 7 اہلکاروں کی ہلاکت اور پانچ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔

واضح رہے کہ بی ایل اے بلوچستان میں پاکستانی و چینی منصوبوں اور سیکیورٹی فورسز پر مہلک حملوں کے لیے جانی جاتی ہے اور یہ تنظیم اکثر اپنے حملوں کو فلم بند کر کے بعد ازاں میڈیا پر جاری کرتی ہے۔