آج کوئٹہ میں حکومت بلوچستان کی جانب سے جلسہ عام کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کے باعث شہر کے مختلف حصوں میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔
یہ جلسہ دوپہر ڈھائی بجے کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ میں شروع ہو گا۔ جلسے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی خطاب کریں گے۔
جلسے کے پیشِ نظر شہر کے مختلف داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ شہر میں داخل ہونے والے راستوں پر بلوچستان پل، زرغون روڈ، امداد چوک اور سیکرٹریٹ چوک پر حکومت کی جانب سے کنٹینرز لگا کر راستے بند کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔