اوتھل: مسلح افراد کے حملے میں 3 غیر مقامی افراد ہلاک

147

لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں جمعہ کی شب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے حجام سمیت تین افراد ہلاک کردیا جن میں دو کا تعلق پنجاب سے جب کہ ایک کا تعلق پختون خواہ سے بتایا جاتا ہے جبکہ حملے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاشوں و زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کرنے کے بعد زخمی کو مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کردیا۔ تاہم فوری طور پر واقعات کے متحرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔