آواران: جبری لاپتہ شخص کی لاش برآمد

97

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کولواہ گشانگ سے گزشتہ رات پاکستانی فورسز کے فوجی آپریشن کے دوران لاپتہ ہونے والے نوجوان ساجد ناصر کی تشدد زدہ لاش آج صبح مالار چیل کے مقام سے برآمد ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ساجد کو پاکستانی فورسز اور ریاستی حمایت یافتہ مسلح گروہ نے ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا۔

متوفی ساجد ناصر مستری ناصر بلوچ کا بیٹا تھا، اور اس کی مسخ شدہ لاش آج صبح تشدد زدہ حالت میں برآمد ہوا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی اسی علاقے میں لیویز اہلکار یونس رسول کو فورسز نے ان کے گھر سے اٹھایا تھا جن کی لاش بعد ازاں دمب کے مقام پر پھینکی گئی۔ اس واقعے کے بعد پاکستانی فورسز نے یونس رسول کا تعلق بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) سے جوڑنے کی کوشش کی تھی تاہم بی ایل ایف نے ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا۔