کیچ: پاکستانی فورسز پر بم حملہ

227

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران، کلکی میں پاکستانی فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

فورسز اہلکاروں کو اس وقت حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے جب وہ موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے، تاہم مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں۔