کوئٹہ و مستونگ: جبری لاپتہ 15 افراد بازیاب

196

کوئٹہ و مستونگ سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے پندرہ افراد بازیاب ہوگئے۔

کوئٹہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مختلف اوقات میں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے پندرہ کے قریب افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔

بازیاب ہونے والوں میں خلیل احمد، عبداللہ کرد، شفیع محمد ساسولی، احمد خان بنگلزئی، ظہور احمد رند، حبیب الرحمن لانگو، رضوان شاہوانی، پالاچ شاہوانی، باسط شاہوانی، محمد عارف جتک، گل میر سمالانی، محمد زکریا کرد، عمیر احمد کرد، اور یاسر سارنگزئی شامل ہیں۔

دوسری جانب لاپتہ ہونے والے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مستونگ کے جنرل سیکریٹری چیف عطا اللہ بلوچ ایڈوکیٹ بھی گذشتہ شب بازیاب ہوگئے۔

تمام افراد کی بازیابی کی تصدیق انکے قریبی ذرائع اور دوستوں نے کردی ہے۔