مستونگ: بی وائی سی کی اپیل پر ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج

45

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی کال پر آج مستونگ میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے بلوچستان بھر میں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور ریاستی جبر میں اضافے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔

مظاہرین نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بی وائی سی کی غیرقانونی طور پر قید قیادت کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

ریلی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ منظم ریاستی جبر کے خلاف عوامی مزاحمت تیزی سے فروغ پا رہی ہے، اور انصاف و عزت کے لیے جاری جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکتا۔

مظاہرین نے کہاکہ ریاست نے بلوچ نسل کشی میں تیزی لائی ہے، جبکہ اس نسل کشی کے خلاف آوازوں کو طاقت کے زور پر دبایا جارہا ہے ، دوسری طرف عدالت فریق بن کر غیر قانونی گرفتاریوں پر چپ سادہ لیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی عوامی تحریک ہے، جسکی جڑیں بلوچ عوام میں پیوست ہیں ، طاقت کے زور پر تحریک کو ختم نہیں کیا جاسکتا ہے ۔