تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور “ایف سی” کی ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم سمت سے راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، حملے کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصانات کے اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
لیویز حکام کے مطابق حملے کے فوری بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
ادھر ایک اور واقعے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ذہنی غیر متوازن شخص بابل ولد نظام شاہوانی کلی غزگی مستونگ ہلاک ہوگیا۔
یاد رہے کہ کھڈکوچہ اور اس کے گرد و نواح میں اس سے قبل بھی پاکستانی فورسز کو متعدد بار حملوں نشانہ بنایا جا چکا ہے، جن کی ذمہ داری علاقے میں متحرک بلوچ آزادی پسند مسلح گروپوں کی جانب سے قبول کی جاتی رہی ہے، تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔