لیاری: فورسز کی بڑی تعداد علاقے میں داخل، شہریوں کی نما گرفتاری ناکام

414

کراچی کے بلوچ اکثریتی علاقے لیاری میں پاکستانی رینجرز کی بڑی تعداد گھروں پر چھاپہ مارنے اور رہائشیوں کو حراست میں لینے کے لئے علاقے میں گذشتہ شب داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔

اس موقع پر مکینوں، جن میں خواتین شامل تھیں، نے مزاحمت کرتے ہوئے رینجرز کو علاقے سے نکال باہر کردیا ہے۔

واقعہ کے خلاف شہریوں کی جانب سے احتجاجی کرنے کی کوشش کی گئی تو رینجرز کی مزید بھاری علاقے میں طلب کی گئی جبکہ مکینوں کو احتجاج سے روک دیا گیا ہے۔

شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ آئے روز فورسز علاقے میں داخل ہوکر نوجوانوں کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیتے ہیں پھر جھوٹے کیسز دائر کرکے گرفتاری ظاہر کرتے ہیں اور اب یے روز کا معمول بنتا جارہا ہے۔