بلوچستان کے ضلع قلات میں واقع منگچر شہر بدستور بلوچ آزادی پسندوں کے کنٹرول میں ہے، جہاں مختلف مقامات پر پاکستانی فورسز اور آزادی پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق، بلوچ سرمچاروں نے مرکزی شاہراہ پر خزینئی کے مقام پر بھی ناکہ بندی کرکے پولیس وین میں منتقل کیے جانے والے 10 قیدیوں کو رہا کر دیا ہے، جبکہ چار پولیس اہلکاروں کو اسلحہ سمیت حراست میں لیا گیا ہے۔
مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ شہر میں وقفے وقفے سے شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
تاحال حکومتی سطح پر کسی واضح موقف یا ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے، جبکہ شاہراہوں پر نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے۔