بلوچستان کے ضلع مستونگ سے لاپتہ ہونے والے تین افراد بازیاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں، جبکہ ضلع خضدار سے ایک طلبہ رہنما کی جبری گمشدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔
مستونگ کے علاقے اسپلنجی سے لاپتہ ہونے والے غلام مصطفیٰ قلندرانی اور نثار احمد، جبکہ درینگڑھ سے بابو علی محمد بازیاب ہوکر گھروں کو پہنچ گٸے۔
دوسری جانب، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (بی ایس او) خضدار زون کے صدر، ماجد بلوچ کو جمعے کی شب ان کے گھر سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے لیا، جس کے بعد ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا معاملہ سنگین نوعیت اختیار کر چکا ہے، جو رکنے کے بجائے روز بزور بڑھتا جارہا ہے جس پہ انسانی حقوق کی تنظیمیں پہلے ہی متعدد بار تشویش کا اظہار کر چکی ہیں۔