جدید تھرمل اسکوپس – مہلک حملہ؛ بی ایل اے نے پاکستانی فوج پر حملے کی ویڈیو جاری کردی

1114

بلوچ لبریشن آرمی نے پاکستانی فوج پر حملے کی ایک ویڈیو جاری کردی ہے۔ جدید اسلحہ، تھرمل اسکوپس کے ذریعے مہلک حملے میں پاکستانی فوج کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

بی ایل اے کے آفیشل میڈیا چینکل ہکّل پر شائع ویڈیو گذشتہ دنوں 9 مئی کو پنجگور کے علاقے بونستان میں پاکستانی فوج کے قافلے پر حملے کی ہے۔ یہ حملہ بی ایل اے کے مربوط حملے کا حصہ تھا جہاں بی ایل اے کے “آپریشن ھیروف” کے دوسرے مرحلے کی تیاریوں کے تحت بلوچستان بھر میں 58 مقامات پر 78 حملے کیئے گئے۔

ان حملوں میں شہروں پر کنٹرول، شاہراہوں پر ناکہ بندیاں، فورسز چوکیوں پر قبضہ و اسلحہ ضبط کرنا اور معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنانا شامل تھے۔

شائع ہونے والی ویڈیو میں پاکستان فوج کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اس حملے میں فوج کی تین گاڑیاں اور موٹر سائیکل حملے کی زد میں دکھائی دیتے ہیں جہاں فوجی اہلکاروں کو جدید اسلحہ سے براہ راست نشانہ بنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

حملے میں ایک کواڈ کاپٹر کو بلوچ جنجگوؤں کے ڈائریکٹ ہٹ میں تباہ ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ شدید حملے کی زد میں آنے سے ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھتی ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان کے مطابق اس حملے میں مجموعی طور پر پاکستانی فوج کے چودہ اہلکار ہلاک ہوئیں۔