تربت: پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں دو افراد مارے گئے

301

تربت میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان ہونے والے مسلح جھڑپوں میں دو حملہ آور مارے گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، گزشتہ شب آپسر کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کی ایک چیک پوسٹ پر حملے میں نشانہ بنایا۔

واقعے کے بعد فورسز نے حملہ آوروں کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں سنگانی سر کے علاقے میں گھیرنے کی کوشش کی جہاں جھڑپوں کا آغاز ہوا جو گھنٹوں تک جاری رہا، جھڑپوں میں فورسز اہلکاروں سمیت مذکورہ دونوں افراد بھی مارے گئے۔

دونوں افراد کی لاشیں مقامی انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ تاحال مرنے والے افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔