تربت: مسلح افراد کے حملے میں دو افراد ہلاک

263

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ واقعہ جمعرات کی شام کو تربت میں کوہ مراد کے مقام پر پیش آیا۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت راشد حکیم اور دلشاد اللہ بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں کا تعلق کولواہ سے بتایا جاتا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق، حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور انہوں نے انہیں نشانہ بنا کر موقع سے فرار ہو گئے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔