یہ فیصلہ آپ نہیں میں کرونگا کہ کوئٹہ میں کس جگہ بیٹھنا ہے۔ سردار اختر مینگل

410

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے لک پاس کے مقام پر دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا آپ ساتھیوں کی تکالیف و مشکلات ہمارے سرخرو ہونے کا موجب بنیں گے۔ سردار نے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ سوب ننا مرو. فتح ہماری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی کارکنوں کو رہا کیا جائے، یہ ہماری مرضی ہے کہ ہم کوئٹہ میں بیٹھیں یا ہاکی گراؤنڈ میں، یہ فیصلہ آپکا نہیں ہمارا ہوگا۔ اس وقت تمھارا باپ بھی سننے کو تیارہوگا ۔

سردار مینگل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو خوف ہے شرکاء لانگ مارچ مجھ سے وزیر اعلی کی کرسی چھیننا چاہتے ہیں ، ہم وزیر اعلیٰ اور اسکے ساتھیوں کے ضمیر کو جگار ہے ہیں، آج شام کو دھرنا میں ایک اہم اعلان ہوگا۔تمام باشعور اور باضمیر بلوچ اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

دھرنے منتظمین کے مطابق نوشکی ، کوئٹہ،مستونگ کے داخلی وخارجی راستوں کو بند کرکے لوگوں کو عوامی، آمدورفت، جم غفیر سے خوف زدہ ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ منظم و متحد ہو جائیں،یکانگت کا مظاہرہ کریں اور کثیر تعداد میں دھرناگاہ پہنچ جائیں۔