ہوشاپ میں پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر مسلح حملہ

276

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

آج صبح ہوشاپ کے علاقے دمب میں قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ پر تعینات اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد نے ایک حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال اس حوالے سے نہیں آسکا ہے۔

بلوچستان بھر میں پاکستانی فورسز پر تسلسل کیساتھ حملے کیئے جارہے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فورسز پر ہونے والا یہ تیسرا حملہ ہے۔

گذشتہ روز کوئٹہ سے متصل مارگٹ کے علاقے میں بلوچ لبریشن آرمی نے ایک آئی ای ڈی حملے میں پاکستانی فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں سوار تمام دس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

کیچ کے مرکزی شہر تربت میں گذشتہ شب ایک آئی ای ڈی حملے میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔