بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے تربت کے علاقے ہوشاپ میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کی اور لیویز پوسٹ پر قبضہ کر لیا۔
ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گزشتہ شب تربت اور ہوشاپ کے درمیان مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرتے ہوئے اسنیپ چیکنگ کی۔ سرمچاروں نے کئی گھنٹوں تک شاہراہ کا کنٹرول سنبھالے رکھا۔
انہوں نے کہاکہ دریں اثنا، سرمچاروں کے ایک اور دستے نے ہوشاپ میں گونڈ سرین لیویز پوسٹ پر قبضہ کرتے ہوئے وہاں موجود اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔ سرمچاروں نے تھانے میں موجود تمام اسلحہ اپنی تحویل میں لے لیا، جبکہ لیویز اہلکاروں کو بعدازاں رہا کر دیا گیا۔
جیئند بلوچ نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔